محبت اس کی تھی سارے جہاں پہ چھائی ہوئی
کہ جیسے چاندنی ہو جھیل میں نہائی ہوئی
وہ کائنات تھی پوری کہ دل کی تھی دھڑکن
ہزار رنگ کا تھی ا متزاج ایک کرن
وہ رنگ وہ نکہت وہ امید و آرزو کا فسوں
سمندِ شوق کی وہ جست، عشق کا وہ جنوں
طلسمِ فن تھا ، کہ اک کیفیت تھی سیمابی
رواں تھا نیل کے پانی میں عکسِ مہتابی
کہ جیسے چاندنی ہو جھیل میں نہائی ہوئی
وہ کائنات تھی پوری کہ دل کی تھی دھڑکن
ہزار رنگ کا تھی ا متزاج ایک کرن
وہ رنگ وہ نکہت وہ امید و آرزو کا فسوں
سمندِ شوق کی وہ جست، عشق کا وہ جنوں
طلسمِ فن تھا ، کہ اک کیفیت تھی سیمابی
رواں تھا نیل کے پانی میں عکسِ مہتابی
No comments:
Post a Comment